34 C
Lahore
Friday, April 25, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ دوسری بار ملتوی

ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ دوسری بار ملتوی


بھارت میں ہونے والی ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ دوسری بار ملتوی کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹس کو وقت پر ویزا نہ ملنے اور پاکستان کے انکار کے بعد ایونٹ کو ملتوی کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 7 ماہ میں دوسری بار ملتوی کی گئی ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ پاکستانی ایتھلیٹس کو بھارت کے ویزا نہ ملنا ہے۔

پہلے یہ ایونٹ گزشتہ سال اکتوبر میں شیڈولڈ تھا، جس کو ملتوی کرکے اپریل میں اعلان کیا گیا کہ چیمپئن شپ 3 سے 5 مئی بھارت کے شہر رانچی میں ہوگی۔

انڈین ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ایونٹ ملتوی ہونے کی باقاعدہ کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹس کو ویزا ملنے میں تاخیر کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کیا گیا۔

پاکستان نے بھارتی ویزے کیلئے 43 ایتھلیٹس کے نام بھیجے تھے، جس میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا نام بھی شامل تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات