41 C
Lahore
Friday, April 25, 2025
ہومقومی خبریںحکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے:...

حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے: شہباز شریف


وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف—فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کے اقدامات کر رہی ہے۔

انسدادِ ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ملیریا کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر اس کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اور اس قابلِ علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت تیز کرنے کے لیے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو دوبارہ متحرک کرنا ہے۔

وزیرِ اعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز، حکومت، سول سوسائٹی، ہیلتھ ورکرز اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم مشن کے لیے کام کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات