33 C
Lahore
Friday, April 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجوہری مذاکرات، ایرانی وزیر خارجہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ جانے کیلئے تیار

جوہری مذاکرات، ایرانی وزیر خارجہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ جانے کیلئے تیار


تہران (اے ایف پی) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کو کہا کہ وہ اپنے ملک کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لئےجرمنی، فرانس اور برطانیہ کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں،ان کا کہنا ہے کہ گیند اب تینوں یورپی ممالک کے کورٹ میں ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ “نہ صرف جوہری مسئلے پر، بلکہ ہر اُس شعبے پر بھی بات چیت کیلئے تیار ہیں جو باہمی دلچسپی اور تشویش کا باعث ہیں۔ تہران نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دشمن امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کئے ہیں، مسقط اور روم میں ثالثی مذاکرات کے دو دور میں حصہ لیا ہے، اور تیسرا دور ہفتہ کو عمانی دارالحکومت میں واپس ہونے والا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات