پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا تو بھارت نے پاکستان پر الزام لگا دیا، مودی نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔
سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بھارت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سن لے سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا، یا پانی بہے گا یا ان کا خون بہے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے طے کرلیا ہے کہ نیا کینال عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بنے گا، تمام صوبوں کی رضا مندی کے بغیر کینال نہیں بن سکتے، طے ہوگیا ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیرکوئی نئی نہر نہیں بنے گی۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھ نے اپنے اعتراضات مشترکہ مفادات کونسل میں رکھے ہیں، سندھ حکومت نے پانی کے معاملے پر جولائی سے اعتراضات کیے ہیں۔