40 C
Lahore
Friday, April 25, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبابر کی ناقابل شکست ففٹی، زلمی قلندرز کے گھر میں فتح یاب

بابر کی ناقابل شکست ففٹی، زلمی قلندرز کے گھر میں فتح یاب


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں بابر اعظم نے اپنے آبائی شہر لاہور میں ہوم ٹیم لاہور قلندرز کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کو سات وکٹ سے کامیابی دلوادی۔ بابر اعظم نے شاہین آفریدی،حارث روف پر مشتمل بولنگ اٹیک کے خلاف پراعتماد اننگز کے ذریعے اپنے ناقدین کو خاموش کردیا۔ بابر اعظم نے56رنز 42گیندوں پر بنائے انہوں نے نا قابل شکست رنزکے دوران ایک چھکا اور سات چوکے مارے۔ حسین طلعت نے37گیندوں پر51ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔ انہوں نےایک چھکا اور پانچ چوکے مارے۔ دونوں کی پارٹنر شپ میں93رنز بنائے۔ لاہور اور پشاور نے پانچ پانچ میچ کھیلے ہیں۔ دونوں نے دو دو میچ جیتے ہیں اور تین تین میں انہیں شکست ہوئی ہے۔شاہین آفریدی نے22رنز کے عوض دو وکٹ حاصل کئے۔اوپنر صائم ایوب دو رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ ٹام کوہلر کیڈ مور بغیر کوئی رنز بنائے حارث رئوف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ محمد حارث 16گیندوں پر20رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ 40رنز پر تیسری وکٹ گرنے کے بعد امپائر نے بابر اعظم کو بھی آئوٹ دے دیا لیکن وہ ریویو پر بچ گئے ۔ پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز19.2اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے سکندر رضا 37 گیندوں پر 3چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لاہور قلندر کی آدھی ٹیم محض 34 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔ فخر زمان 10، آصف علی 5، عبداللہ شفیق صفر ، ڈیرل مچل 2 اور کپتان شاہین آفریدی 16رنز بناسکے ۔ چھٹا نقصان 44 رنز پر اٹھانا پڑا، جب سیم بلنگز 9رنز بنا کر علی رضا کا شکار بنے۔ راشد حسین نے 13اور حارث رؤف نے 10رنز بنائے۔ الزاری جوزف نے 15رنز دے کر 3 جبکہ لیوک ووڈ اور حسین طلعت نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات