34 C
Lahore
Friday, April 25, 2025
ہومانٹرٹینمنٹامتیاز علی و سنجے لیلا بھنسالی کیساتھ کام کرنے کی خواہش ہے:...

امتیاز علی و سنجے لیلا بھنسالی کیساتھ کام کرنے کی خواہش ہے: نمیر خان


نمیر خان—فائل فوٹو

ادکار نمیر خان نے کہا ہے کہ صرف اداکار نہیں بننا چاہتا بلکہ عالمی اسکرین کا چمکتا ستارہ بننا ہدف ہے۔

اداکار نمیر خان نے حال ہی میں ڈرامہ قرضِ جاں میں عمار بختیار کا کردار ادا کر کے لاکھوں دل جیت لیے، اب اپنے کیریئر کے اگلے سفر کی طرف گامزن ہیں، جلد ہی وہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں بھی دکھائی دیں گے۔

نوجوان اداکار نے اپنے مختصر مگر شاندار کیریئر میں کئی سینئر فنکاروں کو اپنے مضبوط پرفارمنس سے پیچھے چھوڑا، ان کے پرستار اب انہیں مزید متنوع کرداروں میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے نمیر نے اپنی سوچ واضح کی کہ میں خود کو کسی ایک خانے میں قید نہیں کرنا چاہتا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں صرف اچھے یا برے کرداروں تک محدود نہیں رہنا چاہتا، میں ہر قسم کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں جو دل کو چُھو جائے، وہی اصل فن ہے۔

نمیر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میرا اصل خواب صرف ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا نہیں بلکہ فلم انڈسٹری میں بھی خود کو منوانا ہے، میں مستقبل میں کینیڈا میں بھی کام کا خواہشمند ہوں جہاں میرے لیے مواقع موجود ہیں۔

ادکار نمیر خان بالی ووڈ سنیما کے بھی معترف ہیں، وہ امتیاز علی کی فلموں کی روحانیت اور حقیقت کے امتزاج اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلموں کی شاہانہ شان سے بے حد متاثر ہیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا تو میں ضرور بھارت میں کام کرنا چاہوں گا، خاص طور پر ان دو عظیم ہدایت کاروں کے ساتھ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات