41 C
Lahore
Friday, April 25, 2025
ہومخاص رپورٹاقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پر تعمیری کردار جاری رکھیں گے: اسحاق...

اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پر تعمیری کردار جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار



(24نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے تمام پلیٹ فارمز پر تعمیری کردار جاری رکھیں گے۔

عالمی یوم کثیرالجہتی اور امن کیلئے سفارت کاری پر اپنے پیغام میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے اقوام متحدہ کے چارٹر پر غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے تمام پلیٹ فارمز پر تعمیری کردار جاری رکھے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان 26-2025 میں سلامتی کونسل کا منتخب رکن ہوگا، پاکستان گلوبل چیلنجز کا حل صرف مضبوط کثیرالجہتی نظام میں ہے، پاکستان کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا رہے گا۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کو اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، پرانے تنازعات کے حل کیلئے کثیرالجہتی کوششیں تیز کی جائیں، پائیدار ترقی اور امن کیلئے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات