(24 نیوز)غزہ کے نہتے اورمظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی بربریت جاری ،24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید60 فلسطینی شہید کر دیئے۔
فلسطینی شہری دفاع کے مطابق اسرائیلی فوج کے جبالیہ پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد شہید ہوگئے۔
مارچ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے اب تک ایک ہزار 978 فلسطینی شہید ہوچکےہیں۔
دوسری طرف اب تک غز ہ میں شہادتیں51 ہزار 355 ہوگئیں۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا واضح ترین سگنل دیدیا