26 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریں6.2شدت کا ازلزلہلوگ گھروں سے نکل آئے

6.2شدت کا ازلزلہلوگ گھروں سے نکل آئے



(24 نیوز )ترکیہ کے شہر استنبول میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سطح زمین 12 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا، شدت 6.2 ریکارڈ کیا گیا جبکہ زلزلے کا مرکز استنبول کے ضلع سلیوری کے قریب تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہری خوفزدہ ہوگئے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی۔۔۔

ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے زلزلے کی تصدیق کی ہے لیکن تاحال کسی جانی یا بڑے ساختی نقصان کی اطلاع نہیں دی تھی۔ متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق زلزلے کا مرکز زلزلہ کے لحاظ سے ایکٹو زون میں واقع تھا، جہاں ماضی میں بھی تباہ کن زلزلے آچکے ہیں۔ علاقہ ہائی الرٹ پر ہے کیونکہ آنے والے گھنٹوں میں آفٹر شاکس متوقع ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات