26 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹگھر میں گھسنے والے مگرمچھ کو کوڑے دان میں پھنسا کر پکڑ...

گھر میں گھسنے والے مگرمچھ کو کوڑے دان میں پھنسا کر پکڑ لیا گیا


تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں گھر میں گھسنے والے مگرمچھ کو کوڑے دان میں پھنساکر پکڑ لیا گیا۔ 

امریکی شہری کو اپنا ایسٹر ڈنر جلدی میں چھوڑنا پڑا تاکہ گھر میں داخل ہونے والے مگرمچھ کو ایک بڑے کوڑے دان میں بند کیا جاسکے۔ 

اینیمل ٹریپر مائیک ڈریجک عرف دی بلیو کولر براؤلر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اتوار کی شام کو وہ اپنی فیملی کے ساتھ ایسٹر ڈنر پر تھا کہ جیکسن ویل سے ایک خاتون کی کال آئی جس کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے کتے کو باہر لے جانے کے دوران ایک مگر مچھ کو اپنے گھر کے صحن میں دیکھا ہے۔ 

اس حوالے سے جاری ویڈیو میں ڈریجک نے ایک بڑے کوڑے دان کو استعمال کرتے ہوئے مگرمچھ کو قابو کیا، جو اندازاً سات سے آٹھ فٹ لمبا تھا۔ 

ڈریجک نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا کہ خوش قسمتی سے اس دوران نہ کوئی جانور اور نہ ہی کوشخص زخمی ہوا۔ 

ڈریجک کے مطابق مگرمچھ بظاہر خاتون کے گھر کے صحن میں ایک باڑ پر چڑھ کر اندر آیا تھا، کیونکہ اسے داخلے کا کوئی دوسرا ممکنہ مقام نہیں ملا۔

اس دوران ڈریجک نے کامیابی کے ساتھ مگرمچھ کو نہایت ہوشیاری سے بڑے سے کوڑے دان میں بند کیا جس پر وہاں موجود رہائشیوں نے اسکی کارکردگی کو سراہا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات