38 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومقومی خبریںکار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار

کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار


— فائل فوٹو

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں کارروائی کر کے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کوئٹہ، چمن، گڈانی میں مختلف کارروائیوں میں آئس، چرس اور ہیروئن کی بڑی مقدار بر آمد کر لی گئی۔ 

کوئٹہ میں بلیلی روڈ کے قریب کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

گڈانی میں قومی شاہراہ کے قریب 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔

چمن میں کارروائی کر کے ملزم سے 530 گرام ہیروئن اور 610 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کی جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات