33 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومتجارتی خبریںکاروباری ہفتے کا آخری روز سٹاک مارکیٹ سے پریشان کن خبر آ...

کاروباری ہفتے کا آخری روز سٹاک مارکیٹ سے پریشان کن خبر آ گئی



(اشرف خان)پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں پھر مندی کا رجحان ، ہنڈریڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 15ہزار کی حد کھو دی۔

امریکی ٹیرف کے بعد دنیا بھر کی طرح پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔

  یہ بھی پڑھیں:پشاور زلمی کے غیرملکی کھلاڑیوں کاانداز شائقین کو بھا گیا

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 848 پوائٹنس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 340 کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ہنڈریڈانڈیکس میں 1ہزار 335 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،ہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ 14ہزار 853کی سطح پربندہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں 31ارب روپے سے زائدمالیت کے 45کروڑسے زائد شیئرزکے سودے ہوئے،سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر 441کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبارہوا،حصص بازارمیں 244کمپنیوں کے شیئرزمیں مندی اور 137کمپنیوں کے شیئرزمیں تیزی رہی۔۔

 گزشتہ روز کاروبار میں مثبت رجحان رہا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات