24 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومخاص رپورٹچیمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد روہت شرما کو بڑا انعام مل...

چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد روہت شرما کو بڑا انعام مل گیا



( 24  نیوز)چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی جیت کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی میں توسیع مل گئی ہے، وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یاد رہے کہ روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں ناقابلِ شکست رہی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکٹرز نے روہت شرما پر نئے سرے سے اعتماد کا اظہار کیا ہے، جون سے اگست تک ہونے والے دورہ انگلینڈ کے لیے انہیں اعتماد کا ووٹ مل گیا یے۔

 یہ بھی پڑھیں: پاکستان سےشکست پر  قتل کی دھمکیاں ملیں،بھارتی کرکٹر کے  ہوش ربا انکشافات 

واضح رہے کہ حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد روہت شرما کی کپتانی خدشات کا شکار تھی، روہت شرما کی انفرادی کارکردگی بھی ناقص رہی تھی، انہوں نے تین ٹیسٹ میچز میں 31 رنز بنائے تھے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ سے انہیں ڈراپ بھی کردیا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات