27 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومخاص رپورٹپی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور رہا کرنے کا...

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور رہا کرنے کا حکم



(24نیوز)راولپنڈی کی مقامی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس نے عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی، عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا، عدالت نے عالیہ حمزہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

یاد رہے کہ عالیہ حمزہ سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کارِ سرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کو غیر قانونی سرگرمی سے اجتناب کا کہا گیا تو پولیس سے مزاحمت کی گئی جس پر انہیں گرفتار کرکے تھانہ ائیرپورٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں شاہراہ عام کو بلاک کرنے پولیس پر پتھراؤ اور مزاحمت کی دفعات شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات