بالی ووڈ میں ایکشن اداکاری کےلیے مشہور سنجے دت ذاتی زندگی میں مشکل مراحل سے بھی گزرے ہیں۔ ان میں سے ایک انکی پہلی بیوی ریچا شرما کی صرف 32 سال کی عمر میں برین ٹیومر سے موت بھی ہے۔
اس حوالے سے سنجے دت کی چھوٹی بہن پریا دت نے وکی لالوانی کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ اہلیہ کی موت نے کس طرح سنجے دت کو متاثر کیا جس کا ان کے خاندان نے مل کر سامنا کیا۔
58 سالہ پریا دت کے مطابق ریچا شرما کی افسوسناک موت کے بعد سنجے پھر کبھی اس طرح مستحکم نہیں ہوسکے، یہ بڑی درد ناک صورتحال تھی۔
انکےمطابق ریچا شرما میں نوجوانی میں ہی برین ٹیومر (دماغی کینسر) کی تشخیص ہوئی اور وہ اس دنیا سے چلی گئیں۔
پریا کےمطابق یہ ان کے بھائی کے لیے بڑا مشکل وقت تھا۔ میں ہمیشہ یہ کہتی ہوں کہ آپ کے مسائل ہمیشہ اس وقت تک بہت زیادہ نظر آتے ہیں جب تک آپ کسی اور کے مسائل کو نہ دیکھیں۔
انھوں نے کہا ہم خدا کی مدد سے اس مسئلے مضبوط ہو کر نکلے، مسئلہ ہوا، ایسا نہیں کہ کچھ نہیں ہوا، لیکن ہم نے بدترین اور بہترین دونوں وقت دیکھے۔