38 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومخاص رپورٹپاکستان عالمی سٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کیلئے پرعزم ہےجنرل ساحر شمشاد...

پاکستان عالمی سٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کیلئے پرعزم ہےجنرل ساحر شمشاد مرزا



(احمد منصور)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہاہے کہ  پاکستان عالمی سٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کیلئے پرعزم ہے، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام باہمی اقدامات اور جوہری خطرات میں کمی سے ممکن ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سنٹر برائے سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد کے تحت 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس  کا انعقاد کیا،سی آئی ایس ایس کے تحت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے دور میں نیوکلئیر ڈیٹرنس کے موضوع پر کانفرنس ہوئی،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا افتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں اقوام متحدہ، چین، روس، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، امریکہ، آسٹریلیا اور یورپ سے ماہرین کی شرکت کی،ممتاز بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے عالمی نیوکلیئر پالیسیوں پر اظہارِ خیال کیا،کانفرنس کا مقصد پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔

اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  پاکستان عالمی سٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کیلئے پرعزم ہے، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام باہمی اقدامات اور جوہری خطرات میں کمی سے ممکن ہے ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات