26 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومجرم و سزاوقت پر کھانا نہ ملنے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

وقت پر کھانا نہ ملنے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا



(رانا شہزاد)گجرات کےگاوؑں مراڑیاں میں وقت پر کھانا نہ ملنے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔

 ڈی پی او  گجرات کے مطابق بدبخت بیٹے نے کھانا دیر سے ملنے پرماں کو آہنی TR کے وار سے قتل کردیا، ملزم نے اپنی ماں سے کھانا مانگا جس نے کہا تھوڑی دیر آرام کرو میں کھانا دیتی ہوں جس پر بیٹا طیش میں آگیا،ملزم نے TR آہنی(سریا)  کا وار کیا والدہ کے سر میں لگا جس سے ماں نیچے گر گئی،سر میں چوٹ لگنے اور خون کے بہنے سے والدہ موقع پر ہی فوت ہوگئی ۔ 

  پولیس تھانہ انڈسٹریل سٹیٹ نےمقدمہ درج کرکے  چند گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت عثمان نواز ولد نواز سکنہ مراڑیاں کے نام سے ہوئی،ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیامزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا غزہ پر بدترین حملہ، 232 فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات