33 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹنعیمہ بٹ کا بالی ووڈ آفرز ملنے کا انکشاف

نعیمہ بٹ کا بالی ووڈ آفرز ملنے کا انکشاف


نعیمہ بٹ—-فائل فوٹو

اداکارہ نعیمہ بٹ نے بالی ووڈ آفرز سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ مجھے بھارت سے کئی پراجیکٹس کی پیشکش کی گئی لیکن ویزا پابندیوں کی وجہ سے ان میں کام نہیں کر سکی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں مجھے بالی ووڈ سے فلم اور ویب سیریز میں کام کرنے کی پیشکشیں ہوئی تھیں، لیکن بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے باعث ان آفرز کو قبول نہیں کر سکی۔

اپنی حالیہ گفتگو میں نعیمہ بٹ نے بتایا کہ جی ہاں، مجھے ماضی میں بھارت سے متعدد پروجیکٹس کی آفرز آئی تھیں، جن میں ڈرامے، فلمیں اور ایک زبردست ویب سیریز بھی شامل تھی اور پاکستانی اور بھارتی دونوں فنکار شامل تھے، لیکن یہ تمام پروجیکٹس عملی طور پر ممکن نہ بن سکے۔

نعیمہ بٹ نے دکھ کے ساتھ کہا کہ میرے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے اور اس پر واضح ہے کہ مجھے وہاں خوش آمدید نہیں کہا جاتا۔

انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت امریکی گرین کارڈ ہولڈر بھی ہوں اور امید رکھتی ہوں کہ حالات بہتر ہوں گے اور دونوں ممالک کے فنکار ایک ساتھ کام کر سکیں گے۔

نعیمہ بٹ نے ایک مثبت نوٹ پر گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وسیع اور روشن پہلو کو دیکھنا چاہیے اور اس پر ایمان رکھنا چاہیے کہ جو مقدر میں لکھا ہے وہ ضرور ہو گا۔

واضح رہے کہ نعیمہ بٹ ان دنوں اپنے سپر ہٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی شاندار کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، جس کی ہدایت کاری بدر محمود نے دی تھی۔

اس ڈرامے میں فہد مصطفیٰ، ہانیہ عامر اور عماد عرفانی نے بھی مرکزی کردار ادا کیے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات