(اسرار خان)موٹروے پولیس نے لاہور ملتان موٹروے ایم تھری پر کارروائی کرتے ہوئے سمن آباد لاہور سے اغواء ہونے والے نوجوان کو بازیاب کروا لیا، اغواء کار مبینہ مقابلے کے بعد گرفتار۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے ننکانہ صاحب کے قریب تیز رفتار مشکوک کار کو روکا، جس پر کار سوار نے رکنے کی بجائے فرار کی کوشش کی، موٹروے پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، موٹروے پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد اغواء کار کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم سے 2 دستی بم، اسلحہ، آئس، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
ترجمان کے مطابق بازیاب ہونے والے نوجوان کی شناخت برین جانسن کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مسلم روڈ سمن آباد کا رہائشی ہے،برین جانسن کے اغواء کا مقدمہ لاہور کے تھانہ سمن آباد میں درج ہے۔ موٹر وے پولیس نے گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے ننکانہ صاحب پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقلیتی نوجوان نے رشتہ نہ ملنے پر لڑکی کے چچا کو قتل کرکے خودکشی کرلی