(24 نیوز)پاکستان کے اولمپئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے بھارت میں ہونے والے بنگلورو کلاسک جیولن تھرو مقابلے میں شرکت سے معذرت کر لی۔
بھارتی اولمپئن نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو بھارت میں ہونے والے بنگلورو کلاسک جیولن تھرو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ان کا شیڈول پہلے سے طے ہے ، مصروفیت کی وجہ سے انہوں نے بنگلورو کلاسک جیولن تھرو ایونٹ میں شرکت سے معذرت کی ہے۔
ارشد ندیم نے بھارتی اولمپئن نیرج چوپڑا کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی۔
مزید پڑھیں:کراچی کنگز کے کین ولیمسن لاہور پہنچ گئے
ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ان کا شیڈول بہت سخت ہے اس لیے بھارت جانا ممکن نہیں ہے، نیرج چوپڑا نے یاد رکھا جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ بنگلورو کلاسک جیولن تھرو 20 مئی کو بھارت میں شیڈول ہے جبکہ ان کی پہلے ہی سے 22 مئی کو ایشین چیمپئن شپ کے لیے کوریا روانگی طے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ 27 مئی سے جنوبی کوریا میں شروع ہوگی۔