(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 13 ویں میچ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو پر جرمانہ عائد کردیا گیا، دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی کا واقعہ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے ایک میچ کے دوران پیش آیا، جب افتخار احمد کے باولنگ ایکشن پر اعتراض کے باعث محمد رضوان اور کولن منرو آمنے سامنے آگئے تھے۔
اس موقع پر میدان میں تناؤ کی کیفیت پیدا ہوئی تاہم امپائرز نے فوری مداخلت کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کروایا۔پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق، دونوں کھلاڑیوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، جس پر دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے امپائرز کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے نظم و ضبط کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی ہے۔
لیگ انتظامیہ نے تمام کھلاڑیوں کو یاد دہانی کروائی ہے کہ پی ایس ایل ایک بین الاقوامی سطح کی لیگ ہے اور اس میں کھیل کے اصولوں، سپورٹس مین اسپرٹ اور ضوابط کی پابندی انتہائی اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سمندر میں ماہی گیروں کے دو گروپوں میں تصادم، کشتیاں ٹکرانے سے دو لاپتہ