38 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںماہانہ 10ہزار اضافی ڈرائیونگ ٹیسٹ کرنے کا اعلان

ماہانہ 10ہزار اضافی ڈرائیونگ ٹیسٹ کرنے کا اعلان


—فائل فوٹو 

برطانیہ میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے بیک لاگ میں پھنسے ہوئے امیدواروں کی تعداد کو نیچے لانے کے لیے ماہانہ 10ہزار اضافی ڈرائیونگ ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے انگلینڈ میں سیکھنے والے ڈرائیوروں کی تعداد بھی کم کرنے کا عندیہ دیا ہے، 5 ماہ سے زائد عرصے سے ٹیسٹ کے لیے انتظار کرنے والے ڈرائیوروں کا بیک لاگ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ ہیڈی الیگزینڈر نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد اگلے موسم گرما تک بیک لاگ کو ختم کرنا ہے، اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے 1 ماہ میں کم از کم 10 ہزار اضافی ڈرائیونگ ٹیسٹ فراہم کیے جائیں گے، پارلیمنٹ کی ٹرانسپورٹ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ موجودہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے انتظار کے اوقات مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ کے کئی علاقوں میں ڈرائیونگ ٹیسٹ بک کروانے کے لیے کم از کم 6 ماہ کا انتظار کرنا پڑتا ہے تاہم نئے دعوے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ اقدامات موسمِ گرما 2026ء تک اوسطاً انتظار کے اوقات کو 7 ہفتوں سے کم کرنے میں مدد کریں گے جس کا مطلب ہے کہ حکومت 8 ماہ تک انتظار کے اوقات کے لیے اپنے اصل ہدف سے محروم ہو سکتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات