کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اس تاثر کی سختی سے نفی کی ہے کہ وہ آئندہ سیزن میں بڈ نہیں کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ دس سال پورے ہونے کے بعد اگر کوئی بھی فرنچائز ،ٹیم کو دوبارہ لینا چاہتی ہے تو اسے 25 فیصد مزید ادائیگی کرنا ہوگی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں کہا کہ یہ میرا حق ہے کہ میں موجودہ کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد اسے چھوڑ دوں اور ری بڈ کروں ۔ ہم سے پہلے جو ملتان سلطانز کے اونر نے بہت زیادہ نقصان کے سبب ٹیم چھوڑی تھی ۔ پتہ ہے کہ ہم نے کتنی بڈ کرنی ہے۔کنٹریکٹ میں بھی یہ موجود ہے کہ اگر کنٹریکٹ میں ویلیو پسند نہ آئی تو ہم اسے چھوڑ کر ری بڈ کرسکتے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلا میچ ہارے تو کھلاڑیوں سے کہا تھا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ہم اپنے گھر ملتان جاکر ثابت کریں گے کہ ہم چیمپئن ٹیم ہیں۔