کراچی (اسٹاف رپورٹر) سلہٹ میں زمبابوے نے پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔ ٹائیگرز کو دوسری اننگز میں255 رنز پر آئوٹ کرنے کے بعد 174رنز سات وکٹ کے نقصان پر پورے کر لئے۔یہ مارچ 2021 کے بعد زمبابوے کی پہلی ٹیسٹ فتح ہے۔ بلیسنگ مزا ربانی کوپلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔