کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملتان میں پی ایس ایل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے رومان رئیس کی بہن کی وفات پربدھ کو کالی پٹیاں پہن کر میچ میں شرکت کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رومان رئیس کی بہن کے انتقال پر اسلام آباد یونائیٹڈ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔