38 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروس کا یو کرین پر پھر حملہ9 افراد ہلاک

روس کا یو کرین پر پھر حملہ9 افراد ہلاک



(24 نیوز)یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 6 بچوں سمیت 63 افراد زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے جنوب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

ان حملوں میں مزدوروں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے واقعے کہ شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ایک جنگی جرم ہے جو شہریوں کے خلاف کیا گیا ہے۔

روس کی جانب سے میزائل حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات