38 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومخاص رپورٹخیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد

خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد



(24نیوز)خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد ہو گئی۔

 چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے زیر صدارت سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمان، عرفان صدیقی و دیگر شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے خیبرپختو نخوا کی 12 نشستوں بارے قرارداد پر بحث کی، خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد ہو گئی، پی ٹی آئی کی جانب سے قرارداد اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے پیش کی تھی۔

ایم ڈبلیو ایم کے علاوہ تمام اراکین نے قرارداد کی مخالفت کی، عوامی نیشنل پارٹی، جے یو آئی ف، بی اے پی سمیت تمام جماعتوں نے مخالفت کی، ایڈوائزی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا کمیٹی اراکین کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ انتخابات کرانا کمیشن کا کام ہے اس میں مداخلت نہیں کرسکتے، جس پر شبلی فراز نے کہا کہ ہاؤس آف فیڈریشن سے ایک صوبے کی نمائندگی ختم کی جا رہی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ بلوچستان، سندھ میں سینیٹ ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں ثانیہ نشتر کی چھوڑی گئی نشست پر بھی الیکشن نہیں کروائے جا رہے۔

انہوں نے کہا کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونا چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی توہین ہے۔
 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات