(حاشر احسن)جعفرایکسپریس واقعہ پرمنفی پراپیگنڈہ اورتضحیک آمیزمواد ٹویٹ کرنے والے ملزم کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جعفرایکسپریس واقعہ پرمنفی پراپیگنڈہ اورتضحیک آمیزمواد ٹویٹ کرنے کے معاملے میں گرفتار ملزم پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کو عدالت میں پیش کیا گیا،حیدر سعید کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا،ایف آئی اے کیجانب سے ملزم کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی۔
عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا،ایف آئی اے کیجانب سے ملزم کو دوبارہ 20 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔