38 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںتھائی لینڈ کے خلاف جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے:ہیڈ کوچ محمد...

تھائی لینڈ کے خلاف جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے:ہیڈ کوچ محمد وسیم



(وسیم احمد)قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کے خلاف جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ٹیم نے ہر ڈیپارٹمنٹ میں اچھا پرفارم کیا ہے۔

محمد وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ میں ہم نے کافی مثبت چیزیں حاصل کی ہیں، ہمارا کام کھیلنا ہے، جہاں بھی کرکٹ ہوگی وہاں کھیلیں گے۔

انھوں نے کہا کہ آج کی کنڈیشن مشکل تھی، اس لیے تھوڑا سنبھل کر کھیلا، ہم نے تھائی لینڈ کے خلاف میچ اچھے مارجن سے جیتا ہے، ہمارا اگلا ہدف ہے کہ سٹرائیک ریٹ کو بہتر کریں۔

ہیڈ کوچ کے مطابق آج ہم نے اپنی بینچ سٹرینتھ کو آزمایا ہے، لاہور کا موسم گرم ہے، کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو بھی دیکھنا پڑتا ہے، جب جیت مل جائے تو خامیوں کو ڈسکس نہیں کرتے ہیں۔

محمد وسیم نے کہا کہ کوالیفائی کرنا ہمارا ہدف تھا جو حاصل کر لیا ہے، میں نے جب عہدہ سنبھالا تو تب ہی ٹیم نے کوالیفائی کھیلنا تھا، ہم کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے نہیں، ورلڈ کپ کہ تیاری کر رہے تھے۔

ہیڈ کوچ نے بتایا کہ مجھے یقین تھا کہ ہم کوالیفائنگ راؤنڈ میں فتح حاصل کریں گے، پچاس اوورز کا فارمیٹ ہمیں سوٹ کرتا ہے، ہمارا میچ چاہے، سری لنکا، بنگلا دیش، دبئی یا قذافی میں کرا دیں، ہم نے کرکٹ کھیلنی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ابھی تک ورلڈ کپ کے لیے دو وینیوز کا سننے میں آ رہا ہے، کوشش ہوگی ورلڈ کپ میں صرف سیمی فائنل ہی نہیں، فائنل کھیلیں اور فتح حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان ویمنز نے تھائی لینڈکو ہرا کر ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات