بھارت میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
نئی دلی میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بھارت میں امریکی شہری جموں کشمیر کا سفر نہ کریں۔ جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملوں اور پرتشدد واقعات اور بےامنی کا خطرہ موجود ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے غیر ملکی سفیروں کو پہلگام حملے پر بریفنگ دی ہے۔
نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے امریکا، برطانیہ، روس، فرانس، چین، جاپان اور یورپی یونین کے سفیروں کو بریفنگ دی گئی۔