بھارتی وزارت خارجہ نے غیر ملکی سفیروں کو پہلگام حملے پر بریفنگ دی ہے۔
نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے امریکا، برطانیہ، روس، فرانس، چین، جاپان اور یورپی یونین کے سفیروں کو بریفنگ دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستان کیلئے ویزا سروس معطل کردی۔ بھارت میں پاکستانی باشندے ویزا کی مدت ختم ہونے سے پہلے ملک چھوڑ دیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود بھارتی باشندے جلد از جلد بھارت روانہ ہوجائیں۔
بھارتی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے جاری کئے گئے تمام ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ میڈیکل ویزے 29 اپریل تک کارآمد رہیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف کل مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔