38 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی عدلیہ کو کتوں کا مافیا کہنے پر خاتون پابند سلاسل

بھارتی عدلیہ کو کتوں کا مافیا کہنے پر خاتون پابند سلاسل



(24 نیوز)ممبئی ہائی کورٹ نے نئی ممبئی کی رہائشی اور سی ووڈز ہاؤسنگ سوسائٹی کی کلچرل ڈائریکٹر وینیتا شرینندن کو عدلیہ کی توہین پر ایک ہفتے کی قید کی سزا سنا دی ہے، وینیتا نے اپنے بیان میں اعلیٰ عدالتوں کے ججز کو ’ڈاگ مافیا‘ کا حصہ قرار دیا تھا، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

یہ معاملہ سی ووڈز ہاؤسنگ سوسائٹی میں آوارہ کتوں کو کھانا کھلانے کے تنازعے سے شروع ہوا، جہاں ایک خاتون، لیلا ورما، کو جانوروں کی خوراک دینے سے روکا جا رہا تھا، عدالت نے اس پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے لیلا کو کتوں کو کھانا کھلانے کی اجازت دی تھی، اسی تناظر میں وینیتا نے ایک متنازع دستاویز سوسائٹی میں پھیلائی، جس میں ججز پر جانبداری کا الزام لگایا گیا۔

مزید پڑھیں:پہلگام واقعہ مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسی کا نتیجہ قرار

دستاویز میں لکھا تھا کہ اب ہمیں یقین ہو گیا ہے کہ ملک میں ایک بڑا ڈاگ مافیا کام کر رہا ہے، جس کے پاس ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کی فہرست ہے جو کتوں کو پالنے والوں جیسے خیالات رکھتے ہیں، زیادہ تر عدالتی فیصلے کتے پالنے والوں کا دفاع کے حق میں ہوتے ہیں اور انسانی جان کی قیمت کو نظر انداز کرتے ہیں۔

عدالت نے اس دستاویز کو عدلیہ کی توہین اور اس کے وقار کو مجروح کرنے کی شعوری کوشش قرار دیا، اگرچہ وینیتا نے بعد میں معافی نامہ داخل کیا، عدالت نے اسے  محض رسمی تحریر قرار دے کر مسترد کر دیا۔

البتہ وینیتا کی وکیل کی درخواست پر عدالت نے سزا پر دس روز کی عارضی معطلی دے دی ہے تاکہ وہ سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر سکیں، عدالت نے زور دے کر کہا کہ تعلیم یافتہ افراد کی جانب سے اس نوعیت کا طرز عمل قابلِ مذمت ہے اور عدالتی نظام کو متنازع بنانے کی کوئی گنجائش نہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات