کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئندہ ماہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دو ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں کی میزبانی اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد اور تین میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 25 اور27 مئی کو دو میچ فیصل آباد میں کھیلے گی۔ 30 مئی یکم اور تین جون کو بقیہ تین میچ لاہور میں ہوں گے۔ مہمان ٹیم 21 مئی کو پاکستان پہنچے گی۔