38 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبلآخر ’سردار جی 3‘ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی: دلجیت دوسانجھ

بلآخر ’سردار جی 3‘ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی: دلجیت دوسانجھ


دلجیت دوسانجھ — تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی اداکار اور پنجابی میوزک سینسیشن دلجیت دوسانجھ نے اپنی آنے والی فلم ’سردار جی 3‘ کی شوٹنگ مکمل کر لی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلم سردار جی 3 کی شوٹنگ بالآخر مکمل ہو گئی ہے اور یہ 27 جون 2025ء کو ریلیز ہونے والی ہے، پوری ٹیم نے بہت محنت کی ہے، آئیے تھیٹر میں ملتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں بھارتی اداکار کو ایک موٹر سائیکل کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر دلجیت دوسانجھ ڈینم، سفید جوتے اور دھوپ کے چشموں کے ساتھ لیدر جیکٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ’سردار جی 3‘ 2015ء میں ریلیز ہونے والی پنجابی فلم سردار جی کا سیکوئل ہے۔

اس پنجابی فینٹسی ہارر کامیڈی فلم کے ہدایت کار روہت جوگراج ہیں۔

فلم میں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ مینڈی تکھر اور نیرو باجوہ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جبکہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اس فلم میں پاکستانی اداکار ناصر چنیوٹی اور خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات