26 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبابا وانگا کی اب تک کون سی پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئیں؟

بابا وانگا کی اب تک کون سی پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئیں؟



(ویب ڈیسک)بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا نے مرنے سے قبل 2025ء کے حوالے سے جو پیشگوئیاں کی تھیں ان میں سے  بہت سی سچ ثابت ہوئیں جن میں نائن الیون کے حملے، شہزادی ڈیانا کی موت اور چین کے عروج جیسے بڑے واقعات شامل ہیں۔

بابا وانگا کی 2025ء کے حوالے سے کی گئی پیشگوئیوں میں تباہ کن زلزلے بھی شامل تھے اور اس ہفتے میانمار میں آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 1,700 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

اُنہوں نے تباہ کن زلزلوں کے علاوہ 2025ء میں انسانیت کا زوال شروع ہونے،یورپ میں جنگ اور عالمی اقتصادی تباہی کی پیشگوئی بھی کی تھی۔

بابا وانگا کے مطابق انسانیت کے ناگزیر خاتمے کی ٹائم لائن یہ ہے:

2025ء: یورپ میں ایک بڑا تنازع آبادی کو بری طرح متاثر کرے گا۔

 2028ء: انسان توانائی کے ممکنہ وسائل کی تلاش میں سیارہ زہرہ پر قدم رکھے گا۔

2033ء: پولرآئس کیپس پگھلنے سے عالمی سطح پر سطح سمندر میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

2076ء: کمیونزم نظام دنیا بھر میں متعدد ممالک میں پھیل جائے گا۔

2130ء: انسانیت ماورائے ارضی زندگی سے رابطہ قائم کرے گی۔

2170ء: وسیع پیمانے پر خشک سالی ہوگی اور زمین کے بڑے حصّوں کو بری طرح متاثر کرے گی۔

3005ء: انسانوں کی مریخ کی مخلوق کے ساتھ جنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، کل اعلان متوقع

3797ء: انسان زمین چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے کیونکہ یہ رہنے کے قابل نہیں رہے گی۔

5079ء: دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات