38 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایشیائی بینک کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا...

ایشیائی بینک کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان



(ویب ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان  کردیا ۔ 

رپورٹ کے مطابق یہ امداد سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں میں استعمال کی جائے گی،امدادی رقم سے 93 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کے لیے مشروط نقد رقوم فراہم کی جائیں گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امداد کا مقصد بہترغذائیت تک رسائی کو یقینی بنانا ہے،اس اقدام سے خاص طور پر آفت زدہ علاقوں میں رہنے والی خواتین، نوجوان لڑکیوں اور بچوں کو فائدہ پہنچے گا،علاوہ ازیں صحت سہولیات کی فراہمی بھی امدادی پروگرام کا حصہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اقدامات کا جواب دینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اے ڈی بی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان، کرغزستان اور پاکستان جیسے ممالک میں غربت کی شرح اب بھی بلند ہے،ان ممالک کے عوام کو ضروری سہولیات تک رسائی محدود ہے،یہی وجہ ہے کہ بینک ایسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو سماجی فلاح کو فروغ دیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات