24 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومتجارتی خبریںاپٹمااور حکومت میں ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کی بحالی پر مذاکرات ناکام

اپٹمااور حکومت میں ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کی بحالی پر مذاکرات ناکام



(وقاص عظیم)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)نے کاٹن یارن اور فیبرک کو ای ایف ایس اسکیم کی نیگٹو  لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز دے دی ، چیئرمین اپٹما کامران ارشد کا کہنا ہے کہ حکومت نے مقامی کاٹن کی سپلائی پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے سے انکار کردیا ہے ، درآمدی اور مقامی کاٹن کے درمیان لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کیا جائے، ٹیکسٹائل انڈسٹری امریکہ کے ساتھ تجارتی خسارے کو کم کر سکتی ہے، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے  درمیان ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کی بحالی پر مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ای ایف ایس اسکیم بحال کرنے سے انکار کردیا ہے 2024 میں حکومت نے ای ایف ایس اسکیم کو مقامی ویلیو چین کے لیے ختم کر دیا، ای ایف ایس اسکیم نے درآمدات کو حد سے زیادہ فیور کیا ہے ملکی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ دو سال سے سے نہیں بڑھ رہی کاٹن کی درآمد میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے 120 اسپننگ ملزاور1200 میں سے 800 جیننگ فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں، چیئرمین اپٹما نے کہا کہ حکومت نے درآمدی کاٹن کو ڈیوٹی فری اور مقامی کاٹن پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا ہے حکومت غیر ملکی مصنوعات کے لیے ڈمپنگ گراونڈ مہیا نہ کرنے، کاٹن یارن اور فیبرک کو نیگٹو لسٹ پر شامل کرنے کی تجویز دی ہے ۔

چیئرمین اپٹما نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ کے ساتھ اپنی ایکسپورٹس بڑھانے کا ایک موقع ملا ہے امریکہ سے گذشتہ برس 800 ملین ڈالرز کی کاٹن درآمد کی گئی ہے  جب کہ اس سال پاکستان امریکہ سے 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کاٹن امپورٹ کرے گا ۔ کامران ارشد نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری امریکہ کے ساتھ تجارتی خسارے کو کم کر سکتے ہیں شرط یہ کہ حکومت ہمارے مطالبات کو تسلیم کرے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی ایک روپے71 پیسےفی یونٹ سستی،نوٹیفیکشن جاری



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات