26 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومتعلیم اور صحتانسدادِ پولیو مہم  کراچی میں10 سے 16 مارچ تک5.6 لاکھ بچوں کوقطرے...

انسدادِ پولیو مہم  کراچی میں10 سے 16 مارچ تک5.6 لاکھ بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے



(بابر شہزاد ترک) نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر  ( این ای او سی ) کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ کراچی میں 10 سے 16 مارچ تک جاری رہے گا، تقریباً 5.6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

این ای او سی کے مطابق انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ کراچی کی 59 یونین کونسلز میں جاری رہے گا،مُہم کے دوران تقریباً 5.6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران جیٹ انجیکٹر کے ذریعے ٹیکے لگائے جائیں گے،مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران 11 ہزار فرنٹ لائن ورکرز اور سپروائزرز تعینات  ہوں گے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر  کا مزید کہنا ہے کہ مہم سندھ میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق کے بعد مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے، ضلع ٹھٹھہ سے رپورٹ پولیو کیس 2025 میں سندھ کا چوتھا اور پاکستان کا چھٹا کیس تھا۔ این ای او سی کے مطابق کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر یاسمین راشد کا کھلا خط ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی میڈیکل آفیسر اساتذہ کیساتھ رویہ کی مذمت



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات