26 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹامریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک رکن کا ٹرمپ کے خلاف 15 گھنٹے سے...

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک رکن کا ٹرمپ کے خلاف 15 گھنٹے سے خطاب جاری



(ویب ڈیسک) امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک رکن کا ٹرمپ کے خلاف خطاب 15 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی جاری ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق  امریکی سینیٹر کوری بُکر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبینہ ’غیر آئینی‘ پالیسیوں کے خلاف پیر کی رات ایک احتجاجی تقریر کا آغاز کیا، یہ تقریر  تاحال جاری ہے،خبررساں ایجنسی کے مطابق نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک سینیٹر کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی تقریر جاری رکھنے کے لیے مسلسل بولتے رہیں اور درمیان میں وقفہ نہ لیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق کوری بُکر کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت اپنا خطاب جاری رکھیں گے جب تک ان کے لیے ایسا کرنا جسمانی طور پر ممکن ہوگا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق اگرچہ کوری بُکر کی یہ تقریر ریپبلکن اکثریتی سینیٹ کے کسی اقدام کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکتی لیکن یہ تقریر امریکی ڈیموکریٹس کے لیے   مزاحمت کی ایک علامت بن گئی ہے،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں آج  یہاں اس لیے موجود ہوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارا ملک ایک بحران سے گزر رہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا یہ امریکا کے لیے معمول کے دن نہیں ہیں اور انہیں معمول نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

بُکر نے صدر ٹرمپ کی سخت کفایت شعاری پالیسیوں پر تنقید کی جن کے تحت ان کے مشیر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے بغیر کانگریس کی منظوری کے کئی حکومتی پروگرام ختم کر دیے ہیں۔

انہوں نے ٹرمپ پر اختیارات میں حد سے زیادہ اضافے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ امریکی جمہوریت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی سینیٹ کی تاریخ میں سب سے طویل تقریر 1957 میں جنوبی کیرولائنا کے سینیٹر اسٹرام تھرمنڈ نے کی تھی جو 24 گھنٹے 18 منٹ تک جاری رہی، اس کے بعد 2013 میں ریپبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز نے بھی 21 گھنٹے طویل تقریر کی تھی  جس میں انہوں نے اوباما کیئر کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو مستعفی ہوجانا چاہیے، عمران خان



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات