31 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومتعلیم اور صحتMBBSامتحانی مارکس شیٹ غائببچے دوبارہ امتحان دیںٗUHS کی غلطی سزا طلبہ کو ...

MBBSامتحانی مارکس شیٹ غائببچے دوبارہ امتحان دیںٗUHS کی غلطی سزا طلبہ کو  ملے گی



(زاہد چوہدری) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کا سالانہ امتحان دینے والوں کی مارکس شیٹ غائب ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا میں ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کا امتحان دینے والوں کی مارکس شیٹ غائب  ہو گئی، امتحانی مارکس شیٹ سرگودھا سے بھجوائی گئی جو کہ  یو ایچ ایس نہ پہنچی  ۔ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کا امتحان 30 جنوری کو منعقد ہوا تھا، امتحانی مارکس شیٹ  کے غائب ہونے پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز  کا پہلے طلبہ کو اوسط نمبر دینے اب دوبارہ امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے اور  اس فیصلے سے امتحانی مارکس شیٹ غائب ہونے کا خمیازہ  طلبا بھگتیں گے۔ 
یو ایچ ایس کے فیصلے کے بعد سرگودھا میں طلبہ ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کا امتحان دوبارہ منعقد ہوگا  ۔ڈیڑھ ماہ بعد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اب دوبارہ امتحان لے گی ۔سرگودھا میں ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کا امتحان دینے والے درجنوں طلبا کا رزلٹ رکا ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم سے یورپی یونین سفیر کی ملاقات،دہشت گردانہ حملے کی اظہار تعزیت پرشکریہ ادا کیا



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات