36 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومجرم و سزا9مئی ریڈیوپاکستان حملہ کیسناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری24نیوز

9مئی ریڈیوپاکستان حملہ کیسناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری24نیوز



(ویب ڈیسک)9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں عدالت نے رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی،پراسیکیوشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کوگرفتار کرکے آئندہ سماعت پرپیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

پراسیکیوشن کے مطابق ایم پی اے سمیت دیگر ملزمان ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس میں نامزد ہیں جنہوں نے 9 مئی کو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان عمارت کو نذر آتش کیا جس پر تھانہ شرقی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات