31 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومتجارتی خبریں750 والے پرائز بانڈ  کی قرعہ اندازی،کونسے لکی نمبرز 15 لاکھ اور5...

750 والے پرائز بانڈ  کی قرعہ اندازی،کونسے لکی نمبرز 15 لاکھ اور5 لاکھ کےحقدار قرار پائے ؟



(24 نیوز) قومی بچت سینٹر پشاور میں سال 2025 کی 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ  کی دوسری قرعہ اندازی آج 15 اپریل کو منعقد ہوئی۔ پہلا ، دوسرا اور تیسرا انعام پانے والوں کو مبارک۔

تفصیلات کے مطابق قرعہ اندازی میں پہلا انعام 15 لاکھ روپے پرائز بانڈ نمبر 261227 نے جیتا۔ دوسرا انعام، جس کی مالیت پانچ لاکھ روپے فی انعام ہے، تین خوش نصیبوں کو ملا۔ یہ انعامات 204763، 413549 اور 992747 نمبر والے بانڈز کے نام رہے۔ تیسرا انعام 9,300 روپے کا ہے جو 1,696 خوش نصیبوں کو دیا جائے گا۔

 رواں سال کی پہلی قرعہ اندازی جنوری 2025 میں منعقد ہوئی تھی، جس میں پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 271541 نے جیتا تھا۔ جبکہ دوسرے انعامات کے لیے 317904، 496553 اور 800663 نمبرز کو منتخب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی PTIنےسلمان اکرم راجہ کی سرزنش کر دی،اپنی ڈومین میں رہ کر کام کرنے کی ہدایت



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات