29 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومتجارتی خبریںگاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ

گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ



(24نیوز)اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا گیا، پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کر دی گئی جس کا فوری اطلاق بھی ہوگیا۔

1000سی سی تک کی گاڑی کی منتقلی فیس  1200 سے بڑھا کر 2 ہزار 750 روپے کردی گئی، ایک ہزار سے 1800 سی سی گاڑیوں کی فیس 2ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 5 ہزار جبکہ 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں کی فیس 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 11 ہزار روپے کر دی گئی۔

 پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کی گئی ہے، 50  کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 2500، پچاس سے 100 کلو واٹ تک 5500 جبکہ 100 کلو واٹ سے زائد کی الیکٹرک گاڑی کی منتقلی فیس 10 ہزار روپے رکھی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری

200 سی سی تک کی موٹر بائیک کی فیس ڈیڑھ سو سے بڑھا کر 550، دو سو سے 400 سی سی تک ایک ہزار جبکہ  400 سی سی سے زائد کی موٹر بائیک کی فیس 1500 روپے ہو گئی۔

 تمام فیسیں وزارتِ خزانہ کے مقررہ اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات