25 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکینیا میں 14 سالہ لڑکی کو شیر نے مار ڈالا

کینیا میں 14 سالہ لڑکی کو شیر نے مار ڈالا



(ویب ڈیسک)کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے باہر ایک شیر نے 14 سالہ لڑکی کو مار ڈالا۔

 کینیا وائلڈ لائف سروس (KWS) نے اتوار کو بتایا کہ دارالحکومت نیروبی کے باہر ایک شیر نے 14 سالہ لڑکی کو مار ڈالا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز نیروبی نیشنل پارک کے جنوب میں ایک کھیت میں پیش آیا۔

وائلڈ لائف سروس نے ایک بیان میں کہا کہ حملے کو ایک اور نوجوان نے اپنی آنکھوں سے دیکھا، جس کے بعد اس نے حکام سے رابطہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق رینجرز اور ریسپانس ٹیموں نے خون کے دھبے تلاش کرنے کے بعد لڑکی کی لاش دریائے Mbagathi میں پائی۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کی کمر کے نچلے حصے پر گہرے زخم موجود تھے۔کینیا وائلڈ لائف سروس نے کہا کہ شیر تو نظر نہیں آیا ، کینیا وائلڈ لائف سروس نے ایک جال بچھا دیا ہے اور درندے کی تلاش کے لیے سرچ ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔

کینیا وائلڈ لائف سروس کا مزید کہنا تھا کہ جمعے کو کینیا کی نیری کاؤنٹی میں ایک 54 سالہ شخص کو بھی ہاتھی نے ہلاک کر دیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات