کراچی کے عمرہ مسافر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث نجی ایئر لائن کی پرواز کو واپس جدہ اتارا گیا۔
پرواز پی اے 171 جدہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تو مسافر فدا حسین کی طبیعت خراب ہو گئی۔
روانگی کے 1 گھنٹہ 20 منٹ بعد پرواز نے واپس جدہ میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
مسافر کو جدہ ایئر پورٹ پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی تاہم طبیعت نہ سنبھلنے پر اس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مریض کو ایئر لائن کے اخراجات پر اسپتال میں زیرِ علاج رکھا گیا ہے۔
نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 171 کے دیگر مسافروں کو کراچی پہنچا دیا گیا ہے۔