27 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکراچی کنگز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ...

کراچی کنگز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ


(24 نیوز)پی ایس ایل 10 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، پشاور زلمی  نے  8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز  بناتے ہوئے کراچی کنگز کو149 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کپتان ڈیوڈ وارنر نے 47 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی ،محمد نبی نے 11 گیندوں پر 14 رنز بنائے،خوشدل شاہ نے 17 گیندوں پر 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

عرفان خان نیازی نے 16 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،جیمز ونس نے 9 گیندوں پر 11 رنز کی اننگز کھیلی،لک ووڈ نے 4 اوورز میں 28 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

علی رضا نے 4 اوورز میں 32 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، الزری جوزف نے 4 اوور میں 36 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ،عارف یعقوب نے 4 اوورز میں 18 رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

 کپتان بابر اعظم نے 41 گیندوں پر 46 رنز بنائے، محمد حارث نے 21 گیندوں پر 28 رنز سکور کئے ،خوشدل شاہ نے تین اوورز میں 20 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

عباس آفریدی نے 4 اوورز میں 30 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کی ،میر حمزہ نے 4 اوورز میں 14 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔

 کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں گے پشاور زلمی کو کم اسکو تک محدود کریں۔

انھوں نے کہا کہ آج کی پچ گزشتہ پچ سے مختلف لگ رہی ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی باولنگ ہی کرتے، آج کی پچ کل سے بہتر لگ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات