29 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومجرم و سزاڈی سی صوابی کوخواتین کی ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

ڈی سی صوابی کوخواتین کی ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کرنا مہنگا پڑگیا



(ویب ڈیسک)ڈی سی صوابی کو ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کرنا  مہنگا پڑگیا اور پشاور ہائیکورٹ نے ڈی سی صوابی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق بغیر اجازت ویڈیوز ڈی سی کے آفیشل پیج سے شیئر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار  نے مؤقف اپنایا کہ ڈی سی نے صوابی ویمن یونیورسٹی میں سپورٹس گالا میں شرکت کی، ڈی سی نے وہاں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں اور پھر آفیشل پیچ پر شیئر کردیں، ویڈیوز بغیر اجازت شیئر کی گئیں جس سے خواتین کی پرائیویسی متاثر ہوئی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ڈی سی رمضان کے مہینے میں بھی ٹک ٹاک ویڈیوز بناکر انڈین اور پشتو گانوں کے ساتھ اپلوڈ کر رہے ہیں اور اپنی ذاتی تشہیر کر رہے ہیں ، یہ اختیارات کا غلط استعمال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک اور ثناء جاوید والدین بننے والے ہیں؟سوشل میڈیاپرافواہیں گرم

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت ڈی سی کو اس عمل سے روکے  اور آفیشل پیچ سے ویڈیوز  ڈیلیٹ کی جائیں,عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد ڈی سی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات