37 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومخاص رپورٹپی ایس ایل 10 کاآفیشل ترانہپی سی بی نے گلوکار کا اعلان...

پی ایس ایل 10 کاآفیشل ترانہپی سی بی نے گلوکار کا اعلان کر دیا



(ویب ڈیسک)پی ایس ایل 10 کے ترانے میں کون آواز کا جادو جگائے گا؟ پی سی بی نے گلوکار کا اعلان کر دیا

اس سال پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہورہاہے جو 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں جاری رہے گا۔

پی ایس ایل 10 کے آفیشل ترانے  میں اس سال بھی معروف گلوکار علی ظفر آواز کا جادو جگائیں گے۔

پی ایس ایل کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیزن 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا جاسکتاہے،البتہ پی ایس ایل کے ترانے کے نام کے حوالے سےکوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں صرف یہی بتایا گیاہے کہ جلد پی ایس ایل کا ترانہ علی ظفر کی آواز میں ریلیز کیا جائے گا۔  

یہ بھی پڑھیں:برطانوی پارلیمنٹ سے ایوارڈ ملنا میرے لیے اعزاز ہے:ہانیہ عامر

یاد رہے کہ علی ظفر متعدد بار پی ایس ایل کا ترانا گا چکے ہیں، گزشتہ سیزن میں بھی پی ایس ایل اینتھم “کُھل کے کھیل” میں انہوں نے ہی آواز کا جادو جگایا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات