29 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی ایس ایل کو ابھی مزید بہتر کرنا ہے، شعیب ملک

پی ایس ایل کو ابھی مزید بہتر کرنا ہے، شعیب ملک


فوٹو: فائل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کو ابھی ہم نے مزید بہتر کرنا ہے اور اس حوالے سے دیکھنا چاہیے کہ کیسے کرنا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ تھنک ٹینک کا کام پلان کرنا ہے، ہمارا کام یہ ہے کہ جب موقع ملے تو ہم اچھا کریں۔ کوشش ہے کہ جو غلطیاں پہلے ہوئی ہیں ان پر قابو پائیں اور اچھا کریں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش یہی ہوتی ہے کہ اگر مینٹور ہوں تو وہ رول ادا کروں، میرے معاہدے میں لکھا ہوا ہے کہ کھیل سکتا ہوں تو اسی کے مطابق کھیل رہا ہوں۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کچھ کرکٹرز میرے ساتھ بہت پیار کرتے ہیں، میں ان سے زیادہ کرتا ہوں۔ میرے بارے میں کرکٹرز آواز اٹھاتے ہیں کہ ان کرکٹرز کے بارے میں کیوں آواز نہیں اٹھاتے جو پی ایس ایل نہیں کھیل رہے باہر بیٹھے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ میں ابھی اچھے انداز سے کرکٹ کھیل سکتا ہوں اور میرا فٹنس لیول بھی مقابلے کا ہے، پی ایس ایل کو ابھی ہم نے مزید بہتر کرنا ہے اور اس حوالے سے دیکھنا چاہیے کہ کیسے کرنا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ٹیموں کی فیس کم ہونی چاہیے پلئیرز کو زیادہ فیس ملنا چاہیے، مجھے یقین ہے کہ اب اس حوالے سے اچھا پلان کیا جائے گا۔

شعیب ملک نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دس سال مکمل ہونے کے بعد اب چئیرمین اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے اور اسے زیادہ متاثر کن بنائیں گے۔

ٹیم کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل میں کم بیک کرے گی اچھا کرے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات