37 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومجرم و سزاپولیس کوئیک ایکشن اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان 2 گھنٹے میں گرفتار

پولیس کوئیک ایکشن اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان 2 گھنٹے میں گرفتار



(عرفان ملک) لاہور پولیس نے تیز ترین کاروائی  کرتے ہوئے حسین آباد  چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کی شکایت پر زیادتی کرنے والے ملزمان 2 گھنٹے میں گرفتار کر لئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران خاتون سے زیادتی کےمقدمہ کی تمام کاروائی کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ پولیس نے تین ملزمان گرفتار کر لئے ہیں جبکہ چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ملزمان کے خلاف تھانہ  چوہنگ میں دفعہ 375 اے کے تحت مقدمہ نمبر 2029/25  درج ہے۔

 ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں وسیم اکرم، شہزاد اور عدنان شامل ہیں، چوتھے ملزم ارشد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں،ملزم وسیم اکرم نے متاثرہ خاتون کو ساہیوال سے بلا کر اپنے رشتہ داروں کے گھر رکھا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے متاثرہ خاتون کو دو دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔ فیصل کامران کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی اور طبی مدد فراہم کی جا رہی ہے،گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، زیادتی جیسے گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ کرم فرمانا،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، خشک سالی کا خدشہ



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات